اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(دستور) اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے زیر اہتمام سینئر صحافی مسعود ملک مرحوم کی پانچویں برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ،صحافی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تعزیتی ریفرنس میں مرحوم کے بھائی محفوظ ملک، ان کے فرزندان محمد معید ملک، مومن مسعود ملک، برادر نسبتی متین احمد، سینئر صحافی حافظ طاہر خلیل، پی ایف یو جے ورکرز کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال، سابق صدر نیشنل پریس کلب شکیل قرار، پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عثمان خان، رِبجا کے صدر مرتضیٰ ملک، پی ایف یو جے ورکرز کے رہنما مظہر اقبال، طارق سمیر، طارق عزیز، طارق چوہدری، سید فرزند علی، ظاہر خان، چوہدری وحید رسول، خاور نواز راجہ، سید قیصر عباس شاہ، مرزا عبد القدوس، راجہ مہتاب اشرف، عارف ملک، منظور سلہریا، اویس لطیف، عثمان جبار خان سمیت دیگر نمایاں صحافیوں نے شرکت کی۔
پی ایف یو جے (دستور) کے صدر حاجی نواز رضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نیشنل پریس کلب کی انتظامیہ صحافیوں کی تقریبات پر پابندی لگا کر مرحوم سینئر صحافیوں کی ارواح کو اذیت پہنچانے کی مرتکب ہو رہی ہے،سینئر صحافی حافظ طاہر خلیل نے کہا مسعود ملک اعلیٰ سطح پر تعلقات رکھنے کے باوجود کبھی ذاتی مفاد کےلئے استعمال نہیں ہوئے، آر آئی یو جے (دستور) کے صدر رانا کوثر علی نے کہا مرحوم مسعود ملک جیسے صحافی آج کے صحافیوں کےلئے مثال ہیں، مرحوم مسعود ملک کی صحافت کو مشعل راہ بنایا جانا چاہیے۔
سینئر صحافی مسعود ملک کی 5ویں برسی پر تعزیتی ریفرنس



















