اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرا دیں،کابینہ سیکرٹریٹ نے تصدیق کر دی،دونوں کو الیکٹرک گاڑیاں ترکیہ کے صدر نے تحفے میں دی تھیں۔
دوسری جانب خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی گاڑی ڈرائیو کرنے کو ناقابل فراموش لمحہ قرار دےدیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر خاتون اول نے یادگار لمحے کی ویڈیو شیئر کی اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ،سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ترک صدر اور آصف زرداری کو آصفہ بھٹو کے ہمراہ گاڑی میں سوار دیکھ سکتے ہیں۔
ویڈیو میں خاتو ن اول آصفہ بھٹو گاڑی چلا رہی ہیں جبکہ رجب طیب اردوان ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہیں اور آصف زرداری پیچھے والی نشست پر موجود ہیں،خاتون اول نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا صدر طیب اردوان کے دورہ پاکستان کے موقع پر گاڑی چلانایادگار لمحہ ہے،ڈرائیونگ سیٹ پر 2 صدور کےساتھ لمحہ کبھی نہیں بھول سکتی۔
شہباز ،آصفہ نے تحفہ ملی گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرا دیں



















