بھارت ایل اوسی پر تخریب کاری کر رہا ہے،وزیر داخلہ آزاد کشمیر

مظفر آباد:(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ آزاد کشمیر نے کہا ہے بھارت ایل اوسی پر تخریب کاری کر رہا ہے، 12 فروری کوفائربندی کی خلاف ورزی کی گئی، آئی ای ڈیز سے متعدد معصوم شہری لقمہ اجل بنے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وقار احمد نور نے کہاایل اوسی پربھارت کی تخریبی کارروائیاں بے نقاب ہو گئیں،بلااشتعال فائرنگ اوربھارتی تخریبی سرگرمیوں کی ایک تاریخ ہے،بھارتی آئی ای ڈیز ملنے اور پھٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا،ایل او سی پرتخریبی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا،پاکستان نے بدامنی پھیلانے اور آئی ای ڈیز کی نقل و حمل پربھارت سے احتجاج کیا۔