چیمپئینز ٹرافی: سرفراز احمد نےافغان ٹیم کو ٹاپ 4 میں جگہ دے دی

()سابق کپتان سرفراز احمد نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے اپنی ٹاپ 4 ٹیموں کی پیشگوئی کردی۔

سرفراز احمد نے انگلینڈ، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر جبکہ ٹورنامنٹ کی ڈارک ہارس سمجھی جانیوالی افغان ٹیم کو ٹاپ 4 میں جگہ دی۔

سابق کپتان نے کہا اگر مجھ سے کوئی 4 سیمی فائنلسٹ چُننے کو کہے گا تو میرے نزدیک پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور افغانستان کو منتخب کروں گا، دیگر ٹیمیں بھی پریشان کرسکتی ہیں، نظر انداز کرنا بیوقوفی ہوگی۔

سرفراز احمد نے اعتراف کیا پاکستان پر اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کا دباؤ ہوگا کیونکہ ایونٹ کے دفاعی چیمپئین کے طور پر مداحوں کی توقعات بہت زیادہ ہوں گی۔

سابق کپتان نے افغانستان کو ٹورنامنٹ کی خطرناک سائیڈ قرار دیتے ہوئے کہا وہ ایونٹ میں اَپ سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔