واشنگٹن: (بیورورپورٹ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ میں کرپشن پر سیخ پا ،حکومتی اخراجات میں جاری کٹوتیاں روکنے پر جج پر برس پڑے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا اربوں ڈالر کی کرپشن سامنے آچکی ،عوامی ٹیکس کی رقم کا غلط استعمال روکیں گے جج وہ کام کرنے دیں جس کیلئے منتخب ہوا ہوں، جج فراڈ کا پتہ چلانے سے کیسے روک سکتے ہیں؟،انتظامیہ کو روکنے میں ملوث جج سیاست کر رہا ہے، ہمیشہ عدلیہ کے فیصلوں پر عمل کرتا ہوں، فیصلے کےخلاف اپیل سے معاملے میں تاخیر ہوتی ہے، یو ایس ایڈ کرپٹ ادارہ ہے۔
کرپشن پر سیخ پا،کٹوتیاں کیوں روکیں؟،ٹرمپ جج پر برس پڑے



















