حماس نے جنگ بندی ٹوٹنے کا عندیہ دیدیا

غزہ (مشرق نیوز) حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی عدم تعمیل نے اسے تباہ ہونے کے خطرے میں ڈال دیا ہے۔حماس کے سیاسی بیورو کے رکن باسم نعیم نے غیرملکی میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ جس چیز کو ہم پہلے مرحلے پر عمل درآمد میں تاخیر اور عزم کی کمی کے طور پر دیکھ رہے ہیں وہ یقینی طور پر معاہدے کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ اس صورتحال میں معاہدہ رک سکتا یا ٹوٹ سکتا ہے۔باسم نعیم نے زور دیا کہ حماس اسرائیل کے ساتھ جنگ میں واپسی نہیں چاہتی۔ انہوں نے کہا جنگ میں واپسی یقینی طور پر ہماری خواہش اور نہ ہی ہمارا فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا حماس اسرائیل کے ساتھ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں شرکت کیلئے اب بھی تیار ہے۔ ہم اب بھی مذاکرات میں جانے کیلئے تیار ہیں لیکن اسرائیل ان مذاکرات کو شروع کرنے میں تاخیر کر رہا ہے۔