اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پراپرٹی و تعمیراتی شعبے کو ریلیف کیلئے مختلف تجاویز تیار،ایف بی آر کے سپرد کردی گئیں۔
دستاویز کے مطابق نان فائلرز ایک کروڑ تک جائیداد خرید سکیں گے،ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے،فائلرز کو 5 کروڑ کی پراپرٹی ویلتھ سٹیٹمنٹ میں شامل کرنے کی سہولت ملے گی،سمندر پار پاکستانیوں کےلئے پراپرٹی کی خریداری میں آسانیاں پیدا کی جائیں گی، اوورسیز کو نادرا سے آن لائن رجسٹرڈ ہونے کی سہولت ملے گی۔
پراپرٹی و تعمیراتی شعبے کیلئے ریلیف تجاویز ایف بی آر کے سپرد



















