چین سے پولیس کیلئے جدید ٹیکنالوجی و آلات لیں گے،محسن نقوی

بیجنگ:(مشرق نیوز)وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی ،پیرا ملٹری فورسز کیلئے بارڈرز کو محفوظ کرنے کیلئے تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماﺅں نے ملاقات کے دوران انٹیلی جنس شیئرنگ مزید بہتر بنانے پر اتفاق ،جنوری میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کی میٹنگ پر اطمینان کا اظہار کیا ، محسن نقوی نے کہا چین سے پولیس کیلئے جدید ٹیکنالوجی و آلات لیں گے،محسن نقوی نے چینی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعو ت بھی دی۔