آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان

سڈنی (مشرق نیوز) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان ہے۔پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف کا شکار ہیں تاحال انہوں نے بولنگ شروع نہیں کی، انکی غیرموجودگی میں سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں سٹیو سمتھ کپتانی کر رہے ہیں۔آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے شدید خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کپتانی کیلئے ٹریوس ہیڈ اور سٹیو سمتھ سے بات چیت کی بھی تصدیق کی ہے ۔اینڈریو میکڈونلڈ کے مطابق پیٹ کمنز نے ابھی بولنگ کا آغاز نہیں کیا ہے، انکی انجری کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا قوی امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹ کمنز کی غیرموجودگی میں ہمیں نئے کپتان کی ضرورت ہو گی، سٹیو سمتھ اور ٹریوس ہیڈ کے ساتھ کپتانی پر بات چیت چل رہی ہے۔آسٹریلوی ہیڈ کوچ نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد صورتحال واضح ہو گی۔آسٹریلوی ون ڈے سکواڈ جمعرات کو دورہ سری لنکا کیلئے روانہ ہو گا، پیٹ کمنز سکواڈ کے ہمراہ سری لنکا نہیں جائیں گے۔یاد رہے کہ آل راونڈر مچل مارش فٹنس مسائل کے باعث پہلے ہی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو چکے ہیں۔