اسلام آباد،کراچی:(بیورورپورٹ)پیکا ایکٹ کو سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
سپریم کورٹ میںشہری قیوم خان نے دائر درخواست میںترامیم کالعدم قرار دینے اورپیکا کےخلاف سماعت کےلئے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہاایکٹ میں ترامیم بنیادی حقوق کےخلاف ہیں، پارلیمان کو اختیار نہیں بنیادی حقوق کےخلاف قانون سازی کرے،فل کورٹ نہ صرف ترامیم بلکہ اصل پیکا ایکٹ کا بھی بنیادی حقوق کے تناظر میں جائزہ لے، جعلی اسمبلی و جعلی صدر کی جانب سے رولز بنانے کے عمل کو معطل کرنے کا حکم دیا جائے۔
سندھ ہائیکورٹ میںابراہیم سیف الدین ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیاپیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت حکام کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے مواد ہٹانے اور بلاک کرنے کا اختیار دےدیا گیا ،ترمیمی ایکٹ کے سیکشن 2 آر سب سیکشن ون ایچ میں جھوٹی یا جعلی کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا،ایکٹ آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت پر براہ راست حملہ ہے،ترمیم غیر آئینی قرار دی جائے۔
پیکا ایکٹ سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج



















