چین کا جوابی وار،امریکی درآمدات پر 15 فیصد ٹیکس عائد

بیجنگ :(مشرق نیوز)چین کا جوابی وار،امریکی درآمدات پر 15 فیصد ٹیکس عائد کردیا۔

چینی وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا امریکہ سے درآمد کوئلے اور گیس مصنوعات پر 15 فیصد لیوی ٹیکس عائد کیا جائیگا ،درآمد شدہ تیل اور آٹوز مصنوعات پر 10 فیصد ٹیکس لگے گا،امریکی مصنوعات پر ٹیرف کے نفاذ کا آغاز 10 فروری سے شروع ہوجائے گا۔