2025مزید کامیابیوں کا سال ، ”اڑان پاکستان“ منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا،احسن اقبال


لندن: (مشرق نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے2025مزید کامیابیوں کا سال ، ”اڑان پاکستان“ منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا۔

لندن میں پاکستان ہائی کمیشن میںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاامن واستحکام کے بغیر ترقی ممکن نہیں،سیاسی استحکام و پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے،پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت ہے،نواز حکومت کا خاتمہ کرکے ملکی ترقی کا راستہ روکا گیا،کسی بھی مسئلے کے حل کیلئے درست تشخیص ضروری ہے، پی ٹی آئی دورمیں ملکی معیشت کونقصان پہنچایا گیا، شہبازشریف کی قیادت میں ملک کودیوالیہ ہونے سے بچایا۔

وفاقی وزیر نے کہا2025پاکستان کی مزید کامیابیوں کاسال ہوگا،کسی بھی مسئلے کے حل کیلئے درست تشخیص ضروری ہے، پاکستان میں وسائل ،ٹیلنٹ کی کمی نہیں،لوڈشیڈنگ اوردہشت گردی کاخاتمہ کیا،مہنگائی ،پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی ہوئی ، پاکستان سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرہے۔