حکومت ،یورپین یونین کے مابین ٹیرف ریٹس کوٹہ معاہدے کی منظوری

اسلام آبا د:(بیورورپورٹ)وفاقی کابینہ نے آف دی گرڈ لیوی کیپٹو پاور پلانٹس آرڈیننس ،حکومت ،یورپین یونین کے مابین ٹیرف ریٹس کوٹہ معاہدے کی منظوری دےدی۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی سابق وفاقی وزیر کی جانب سے پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کے پائلٹس پر غیر ذمہ دارانہ اور مبالغہ آرائی پر مبنی بیان سے نہ صرف ملک اور قومی ائیر لائین کا تشخص شدید متاثر ہوا بلکہ قومی خزانے کو بھی شدید نقصان پہنچا،کابینہ نے بیان کا جائزہ لینے کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دےدی،کمیٹی مبالغہ آرائی پر مبنی بیان کے محرکات کا پتہ چلانے کےساتھ قومی ائیر لائن اور قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگائے گی۔

کابینہ نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کی سفارش پر مڈل ایسٹ گرین انیشیئیٹو کے چارٹر کی توثیق کر دی،انیشیئیٹو کے تحت 200 ملین ہیکٹرز زمینی رقبے کی بحالی ،50 بلین درخت اگائے جائیں گے،اجلاس میںاسلام آباد ہائیکورٹ کی سفارش ،وزارت قانون و انصاف کی تجویز پر اکاونٹیبیلیٹی کورٹ III اسلام آباد کی ری آرگنائزیشن کرنے اور سپیشل کورٹ (سی این ایس۔III) اسلام آباد میں تبدیل کرنے سمیت مزید اہم فیصلوں کی منظوری بھی دی گئی۔