گیس قیمتوں سے متعلق نیا نظام لا رہے ، ایک شخص کو 190 ملین پاونڈ دئیے اور کہتے ہیں کرپٹ نہیں: مصدق ملک

اسلام آ باد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے گیس کی قیمتوں سے متعلق نیا نظام لا رہے ہیں، وزیر اعظم کی ہدایت پر گیس کی قیمت میں ایک پیسے کا اضافہ بھی نہیں کیا گیا، یہ غریب اور متوسط طبقے کےلئے ریلیف ہے،پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے اوگرا ہمیں بتاتا ہے ہم نے کس بھاو¿ گیس بیچنی ہے ، گیس کی قیمت کا تعین 1770روپے فی ملین کیوبک فٹ ہے، حکومت کے جانے اور دوبارہ آنے تک گیس کی قیمت میں 70 فیصد اضافہ ہوا، وزیر اعظم نے فیصلہ کیا گیس کی ایک روپیہ قیمت نہیں بڑھانی، ہم نے تجویز دی 64فیصد عام لوگوں کو سستی گیس مہیا کی جائے، پی ٹی آئی دور میں عوام کے بجائے کمپنیوں کو اربوں ڈالر سے نوازا گیا، پی ٹی آئی دورمیں ایسے فیصلے کیے جس کا خمیازہ عوام آج بھگت رہے ہیں، ڈاکٹر مصدق ملک نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ایک شخص کو 190 ملین پاو¿نڈ دئیے اور کہتے ہیں کرپٹ نہیں، 450 کنال زمین لی اور کہتے ہیں کرپشن نہیں کی، یہ ریاست مدینہ تھی جو انہوں نے بنائی، کہاں وہ ریاست مدینہ اور کہاں ان کی باتیں، کس زبان سے ریاست مدینہ کا دعویٰ کرتے ہو؟ انہوں نے کابینہ سے فیصلہ کرایا یہ ڈاکومنٹ سیکرٹ رہے گا، شہزاد اکبر ایک ماہ پہلے برطانیہ گئے اور کاغذات پر دستخط کیے،وفاقی وزیر نے کہا انہوں نے جرمانے والے اکاو¿نٹ میں وہ رقم بھجوائی، پھر بھی یہ کہتے ہیں کہ چور نہیں۔