پاکستانی طلبا بیرون ملک میں پاکستان کا اصلی چہرہ ہیں:ثقلین سیدہ


فرینکفرٹ :(منور علی شاہد) برلن میں مختلف تعلیمی اداروں میں داخل ہونےوالے نئے پاکستانی طلباءکے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام پاکستان سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن پی ایس اے(PSA) برلن کی جانب سے کیا گیا ،پاکستان کی سفیر ثقلین سیدہ نے بھی شرکت کی۔

پاکستانی طلبا کے نئے بیج کو خوش آمدید کہتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانی خاص طور پر طلباءملک کا اصل چہرہ ہیں اورماضی قریب کے دوران ساز گار تعلیمی ماحول اور جاب مارکیٹ کی وجہ سے تعلیم ، بعد ازاں جرمنی میں کیریئر بنانے کے رحجان میں اضافہ دیکھا گیا ۔

سفیر پاکستان نے کہا پاکستان طلباءکو اپنے طرز عمل اور کردار سے ظاہر کرنا چاہیے کہ وہ پاکستان کے قابل فخر شہری ہیں،سفیر پاکستان نے نئے پاکستانی طلبہ کو سفارتخانے کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی بھی کرائی، اس موقع پر سفیر پاکستان کی جانب سے نئے طلبا کو ہر ممکنہ سہولتیں اور رہنمائی فراہم کرنے، دوران تعلیم معاشرتی انضمام کی مدد فراہم کرنے کی کوششوں کے اعتراف میں طلباءکی ایسوسی ایشنPSA کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا، پی ایس اے برلن کے صدر ایم امجد نے ایسوسی ایشن کی حمایت اور رہنمائی کرنے پر سفیر پاکستان اور سفارت خانے کا شکریہ ادا کیا،تقریب میں طلباءکے علاوہ PSA کے نمائندوں نے شرکت کی۔