اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بھارتی یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا دنیا بھر میں یوم سیاہ، مظاہرے،ریلیاں،ترنگے نذر آتش کیے گئے۔
اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،کشمیری مرد و خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،مظاہرین نے بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھیں اور ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے تھام رکھے تھے۔
خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا اپنی ریاستی دہشتگردی پر پردہ ڈالنے کےلئے بھارت الزام پاکستان پر لگاتا ہے، بھارت نے کینیڈا ، امریکہ میں لوگوں کو قتل کرایا، محض اخلاقی، سفارتی حمایت سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا،ایک قدم آگے بڑھنا ہوگا،بھارت دہشتگرد ریاست ہے، دنیا بھارتی ریاست پر دہشت گردی کا مقدمہ چلائے۔
بھارتی یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا دنیا بھر میں یوم سیاہ، مظاہرے،ریلیاں،ترنگے نذر آتش



















