ٹرمپ نے اسرائیل کو 2ہزار پاونڈ وزنی امریکی بموں کی فراہمی بحال کردی
واشنگٹن:(خواجہ فا روق)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو 2ہزار پاونڈ وزنی بموں کی فراہمی بحال کردی، 2ہزار پاونڈ وزنی بم موٹی کنکریٹ اور دھات کو چیرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پچھلے سال بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو ہزاروں قسم کے بم دئیے لیکن بعد میں کھیپ روک لی تھی۔
دوسری جانب امریکہ میںغیر قانونی تارکین وطن کےخلاف وسیع پیمانے پر کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے سینکڑوں افراد کوملک بدر کردیا گیا۔
علاوہ ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کو ملبے کا ڈھیر قرار دیکر صفائی کا منصوبہ پیش کردیا،ٹرمپ نے کہاعرب ممالک کے تعاون سے فلسطینیوں کےلئے مستقل یا عارضی طور پر نئی رہائش گاہیں بنانا چاہتے ہیں،اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے فلسطینیوں کی منتقلی پر بات کریں گے۔



















