چیمپئنز ٹرافی کیلئے صائم ایوب کا مستقبل داؤ پر نہیں لگا سکتے:چیئرمین پی سی بی

ہیوسٹن: ( ) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے چیمپئنز ٹرافی کیلئے صائم ایوب کا پورا کیریئر داؤ پر نہیں لگا سکتے۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا روزانہ کی بنیاد پر صائم ایوب سے رابطہ کرتا ہوں، خود صائم کی انجری کو مانیٹر کر رہا ہوں، ایک 2 روز میں صائم ایوب کا پلاستر اتر جائے گا۔

پلاستر اترنے کے بعد وہ ریکوری کے فیز میں داخل ہوگا، ری ہیب کریں گے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید کہا صائم ایوب پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں، امید ہے جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔