پشاور :(بیورورپورٹ)ضم اضلاع کے فنڈزپر قائم کمیٹی غیر آئینی،وفاق نوٹیفکیشن واپس لے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔
علی امین گنڈا پور نے خط میں کہا 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت فاٹا خیبرپختونخوا میں ضم ہوا ، آئین کے مطابق ضم شدہ اضلاع کے تمام انتظامی اختیارات خیبر پختونخوا حکومت کے پاس ہیں،کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن نہ صرف آئین کی خلاف ورزی بلکہ صوبائی حکومت کے اختیار کی نفی بھی ہے، وفاقی حکومت متنازع کمیٹی کا نوٹیفکیشن واپس لے۔
وزیراعلیٰ نے کہااپنے آئینی حقوق کیلئے صوبائی حکومت عدالت سے رجوع کر سکتی ہے، وزیر اعلیٰ نے خط میں وفاق کی جانب سے جاری فنڈز کا بھی تفصیلی ذکر کیا ۔
ضم اضلاع کے فنڈزپر کمیٹی غیر آئینی،وفاق نوٹیفکیشن واپس لے،گنڈا پور کا خط



















