اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا ہے عوام 20، 20سال کیس چلنے سے تنگ آگئے،مصالحتی نظام لازم ہو گیا۔
لاہور ہائیکورٹ بار کے زیر اہتمام کانفرنس سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا مصالحت کے نئے قانون کے بعد عدالتیں ایک سائیڈ پر چلی جائیں گی ،لوگوں کو بتائیں مصالحتی نظام مسائل کا حل ہے،2023 میں پورے پاکستان میں 17 لاکھ کیسز کا فیصلہ کیا گیا لیکن مقدمات ویسے ہی پڑے ہیں ، سائلین کےلئے راستہ نکالنا پڑے گا،لوگوں کے مسائل حل کرنے کےلئے متبادل طریقے اپنانا ہوں گے۔
سینئر جج سپریم کورٹ نے کہاججز کی تعداد کم،عدالتی نظام کے اپنے مسائل کی وجہ سے مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر ہوتی ہے،ہڑتال سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے مقدمات لٹک جاتے ہیں ،پرانا کلچر چھوڑنا پڑے گا ، اہم مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر ہوتی ہے کیونکہ دیگر کیسز کی بھرمار ہے، اب سوچنا ہے صرف ایک ہی عدالت کا دروازہ نہیں، ثالثی و مصالحتی نظام کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہاسائل کے پاس حق ہو پہلے مصالحتی طریقہ اپنائے ، عدالتی و مصالحتی نظام میں بڑا فرق ہے ، مصالحتی نظام میں فیس کم ہو گی،لوگوں کے مسائل زیادہ حل ہوں گے ،ایک ہی دن میں کیسز کے فیصلے ہو سکتے ہیں۔
عوام 20، 20سال کیس چلنے سے تنگ ،مصالحتی نظام لازم ہو گیا، جسٹس منصور



















