صنعتوں کیلئے گیس مہنگی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے منظوری دےدی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)صنعتوں کیلئے گیس مہنگی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے منظوری دےدی۔

اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میںصنعتی شعبے (کیپٹو پاور) اور غیر محفوظ گھریلو صارفین کےلئے گیس ٹیرف میں اضافے کی تجویز پر غور کیا گیا،ای سی سی نے تفصیلی غور و خوض کے بعد مالی سال 2024-25کے دوران گیس شعبے کےلئے مطلوبہ آمدنی کو یقینی بنانے کےلئے کیپٹو پاور پلانٹس کےلئے گیس ٹیرف میں اضافے کی منظوری دےدی۔

اجلاس میں کیپٹو پاور پلانٹس کےلئے گیس کے نرخ 3 ہزار روپے سے بڑھا کر3500روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دئیے گئے ،کیپٹو پلانٹس کیلئے قیمتوں میں اضافے سے گیس شعبے کی مالی ضروریات پوری کی جائیں گی،گھریلو صارفین کےلئے گیس نرخوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے،ای سی سی نے توانائی شعبے کی بہتری کےلئے گرڈ ٹرانزیشن لیوی نافذ کرنے کی ہدایت کردی تاکہ توانائی کے شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔