جمعہ کوجرمانہ کرنے سے زیادہ ثواب کا کام کیا ہو سکتا ہے،جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا مسترد ، جسٹس جمال مندوخیل نے دلچسپ ریمارکس دیتے ہوئے کہا جمعہ کے دن جرمانہ کرنے سے زیادہ ثواب کا کام اور کیا ہو سکتا ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی،جسٹس نعیم افغان نے کہا واقعہ میں راکٹ لانچر استعمال ہوا جب اسلحہ استعمال ہوگا تو کیس اے ٹی سی میں ہی جائے گا،وکیل درخواست گزار نے کہااے ٹی سی عدالت نے کیس واپس مجسٹریٹ کی بجائے تفتیشی افسر کو بھیجا،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا فیصلہ مجسٹریٹ نہیں عدالت نے کرنا ہوتا ہے، مجسٹریٹ نے صرف دیکھنا ہوتا ہے تحقیقات ٹھیک ہوئی یا نہیں، آپ نے درخواست دائر کرکے عدالت کا اتنا وقت ضائع کیا، جمعہ کے دن جرمانہ کرنے سے زیادہ ثواب اور کیا ہوسکتا ہے،سپریم کورٹ نے جرمانہ نہ کرنے کی درخواست خارج کردی۔