آرمی چیف سے ملاقات سکیورٹی معاملات پر تھی، غیرسنجیدہ لوگ مذاکرات خراب مت کریں: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا ہے پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے، تحریک انصاف کا نشان عمران خان ہیں، الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کی سماعت کے بعد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس نے انٹراپارٹی انتخابات کرائے، پی ٹی آئی کا انٹراپارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جارہا ہے، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے عمرایوب نے سپیکر کو خط لکھا، شبلی فراز نے چیئرمین سینٹ کو پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے خط لکھا ہے، جب تک نئے چیف الیکشن کمشنر نہیں آتے آئینی طور پر یہی کام جاری رکھیں گے، جو لوگ بانی پی ٹی آئی کےلئے آواز اٹھاتے ہیں ان کے شکر گزار ہیں، میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں آرمی چیف سے ملاقات سکیورٹی معاملات پر تھی، ایک ملاقات کو بیک ڈور رابطہ کہا جارہا ہے ایسا نہیں ہے، سب سے کہتا ہوں اس معاملے کو سنجیدہ لیں، ایگریسیو موڈ میں نہ رہیں، کچھ غیر سنجیدہ لوگ مذاکرات کو خراب مت کریں، مذاکرات ملک اور جمہوریت کی ضرورت ہے، مذاکرات کو سنجیدگی کے ساتھ کامیاب بنائیں، مذاکرات کےلئے کھلے دل کے ساتھ بیٹھیں۔