فاسٹ بولر محمد عباس کی چھوٹی بہن انتقال کر گئیں
لاہور(مشرق نیوز) پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس کی چھوٹی بہن انتقال کر گئیں۔اس حوالے سے ایک بیان میں محمد عباس نے کہا ہے کہ چھوٹی بہن کی اچانک طبعیت خراب ہوئی اور گوجرانوالہ کے ہسپتال میں ان کا انتقال ہوا ہے۔محمد عباس کا کہنا ہے کہ اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے۔ فاسٹ بولر نے مداحوں سے دعاوں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بہن کو دعاوں میں یاد رکھیں۔



















