کالی آندھی 137 پر ڈھیر، شاہینوں کی پہلی اننگ میں 93 رنز کی برتری

ملتان (مشرق نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں 230 رنز پر آل آوٹ ہوگئی، گرین شرٹس نے 2 گھنٹے سے بھی کم وقت میں کالی آندھی کے پرخچے اڑا کر رکھ دیے، نعمان علی نے 5 ساجد خان نے 4 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا، جب کہ ابرار نے ایک وکٹ حاصل کی۔

میڈیا رپورٹ مطابق پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز کے دوران سعود شکیل 84 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ پاکستان نے دوسرے روز اپنی نامکمل اننگز 4 وکٹوں پر 143 رنز سے دوبارہ شروع کی، سعود شکیل اور محمد رضوان نے پہلے روز کے اسکور میں 44 رنز کا اضافہ کیا۔

سعود شکیل 84 رنز بناکر کیون سِنکلیئر کے شکار بنے، محمد رضوان بھی 71 رنز بناکر سِنکلیئر کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ محمد رضوان اور سعود شکیل کے آوٹ ہونے کے بعد کوئی بیٹر مزاحمت نہ دکھا سکا اور پوری پاکستانی ٹیم 230 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔. پاکستان کے صرف 4 بیٹسمین ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔

شان مسعود 11، محمد حریرہ 6، بابر اعظم 8، کامران غلام 5 رنز بناکر آوٹ ہوئے، آغا سلمان نے 2 اور ساجد خان نے 18 رنز بنائے، بعد ازاں لنچ کا وقفہ کر دیا گیا۔ وقفے کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا تو ویسٹ انڈیز کی ٹیم بیٹنگ کیلئے میدان میں اتری، ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ بریتھ ویٹ اور میکیل لوئس نے اوپننگ کی، پاکستانی کھلاڑی مشکل میں دکھائی دیے۔

ساجد خان نے بولنگ اٹیک کیا، کھیل شروع ہوا تو 2 اوورز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 10 اسکور بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے بنالیے تھے۔ تاہم تیسرے اوور کی پہلی گیند پر ساجد خان نے میکیل لوئس کو آوٹ کر دیا، جس کے بعد کیسی کارٹی بیٹنگ کیلئے آئے۔

اگلی ہی گیند پر ساجد خان نے نئے آنے والے بیٹسمین کیسی کارٹی کو بھی گھر بھیج دیا، کارٹی کیچ آوٹ ہوئے، محمد ہریرہ نے ان کا کیچ کیا، جس کے بعد الییک آتھنازے بیٹنگ کیلئے آئے۔ اسکے بعد 4 اوورز تک کالی آندھی نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 17 سکور بنالئے تھے۔ پانچویں اوور کی دوسری گیند پر ساجد خان نے کریگ بریتھویٹ کو بولڈ کر دیا، اور تین وکٹیں اپنے نام کرلیں، اسی طرح پانچویں اوور کی پانچویں بال پر ساجد خان نے کیویم ہوڈج کا کیچ کرکے 4 وکٹیں حاصل کرلی تھیں۔

10 ویں اوور کی چوتھی گیند پر نعمان علی نے جسٹن گریوز کی وکٹ لے لی، نعمان علی نے 12 ویں اوور کی دوسری گیند پر ٹیون آئیملچ کو ایل بی ڈبلیو کر کے گھر بھیج دیا، اور دوسری وکٹ اپنے نام کرلی، 14 ویں اوور کی پانچویں گیند پر نعمان علی نے الییک آتھنازے کو گھر بھیج کر میچ میں اپنی تیسری وکٹ حاصل کرلی، 17 ویں اوور کی پانچویں گیند پر نعمان علی نے کیون سنکلیئر کو گھر بھیج کر چوتھی وکٹ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ ملتان میں پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل جاری ہے، 15.4 اوورز میں ویسٹ انڈیز نے 66 اسکور بناکر 8 وکٹیں کھو دی ہیں۔