واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی صدر جوبائیڈن نے کہاہے چین نہیں، امریکہ کو دنیا کی قیادت کرنی ہے۔
قوم سے الوداعی خطاب میںجوبائیڈن نے کہا میرے دور حکومت میں امریکہ نے بڑے چیلنجز کا سامنا کیا،نائب صدر کملا ہیرس اور ٹیم کےساتھ کی وجہ سے حکومت نے مشکلات عبور کیں،امریکہ میں جمہوریت کو محفوظ بنانا ہے،چند امیر لوگوں کے ہاتھوں میں طاقت آنے پر فکر مند ہوں،موجودہ دور سوشل میڈیا پر مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کا ہے ،اپنی نئی نسل کو بچانا،مصنوعی ذہانت کو حفاظتی انتظامات کی ضرورت ہے۔
جو بائیڈن نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا امریکہ نے بہترین سفارتکاری کی، اگلے مرحلے میں امریکی یرغمالیوں کی رہائی شامل ہوگی، غزہ جنگ بندی کےلئے میری ٹیم اور ڈونلڈٹرمپ نے ملکر کام کیا،لبنان میں جنگ بندی اور ایران کے کمزور ہونے کے بعد حماس پر دباو¿ تھا، بدلتی صورتحال کے پیش نظر حماس کو جنگ بندی کےلئے مجبور کیا،ٹرمپ انتظامیہ کی کامیابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
چین نہیں، امریکہ کو قیادت کرنی ہے،جوبائیڈن کا الوداعی خطاب



















