پی ٹی آئی کا چارٹر آف ڈیمانڈ مذااکراتی کمیٹی میں پیش، مطالبات کے نکات سامنے آگئے

اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرلیا گیا جبکہ علی امین گنڈا پور کے علاوہ مذکراتی کمیٹی اراکین نے دستخط کر دئیے جبکہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی میں پیش کردہ مطالبات کے نکات بھی سامنے آگئے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے دستخط چارٹر آف ڈیمانڈ پر باقی ہیں، عمر ایوب نے چارٹر آف ڈیمانڈ اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ شیئر کردیا۔ پی ٹی آئی تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ مذاکراتی کمیٹی اجلاس میں پیش کرے گی، عمر ایوب بطور اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی سربراہ کے طور پر چارٹر آف ڈیمانڈ تحریر کئے۔

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکراتی کمیٹی کا تیسرا اجلاس شروع ہوگیا جس میں پی ٹی آئی نے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ کمیٹی میں پیش کردئیے۔ چارٹر آف ڈیمانڈ 2 نکات اور 3 صفحات پر مشتمل ہے، عمر ایوب نے تحریری مطالبات کا ڈرافٹ سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے رکھا، اپوزیشن لیڈر نے تحریری مطالبات کمیٹی اجلاس میں پڑھ کر بھی سنائے۔

اس میں پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبر جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا، پی ٹی آئی نے اپنے مطالبے میں حکومت کو ٹائم فریم دیدیا۔ ذرائع کے مطابق مطالبات کے متن کے مطابق حکومت جوڈیشل کمیشن پر 7روز میں فیصلہ کرے، اس میں جیلوں میں قید سیاسی رہنماوں اور کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

متن کے مطابق تحریک انصاف کا حکومت سے کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا، اس کے علاوہ اس میں کہا گیا کہ حکومت دو الگ الگ کمیشن بنائے،دونوں کمیشن چیف جسٹس یا سپریم کورٹ کے 3 حاضر سروس ججوں پر مشتمل ہوں گے، حکومت 7 روز کے اندر کمیشن قائم کرے، دونوں کمیشن کی کارروائی عام لوگوں اور میڈیا کیلئے اوپن رکھی جائے۔