لاہور:(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز اور یو اے ای صدر کی جعلی تصاویر شیئر کرنے پرصحافی عمران ریاض، شہباز گل سمیت مزید 5ملزموں پر مقدمات درج،2کو گرفتار کرلیا گیا۔
شہباز گل اور عمران ریاض کےخلاف مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور میں پیکا ایکٹ 2016 کی مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
ادھر ملتان اور فیصل آباد میں بھی 3 ملزموں عامر عباس، اعجاز اور ندیم جاوید پر مقدمات درج کرتے ہوئے عامر عباس ، اعجاز کو گرفتار کرلیاگیا،حکام کے مطابق ملزموں پر ملکی اور غیر ملکی اہم شخصیات کی اے آئی جنریٹڈ تصاویر شیئر کرنے کا الزام ہے۔
مریم کی جعلی تصاویر شیئر کرنے پر عمران ریاض، شہباز گل پر بھی مقدمہ



















