3 ہزار میگاواٹ کا ہدف حاصل کرلیا‘بجلی جلد سستی ہوگی،وزیراعظم

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے3 ہزار میگاواٹ کا ہدف حاصل کرلیا‘بجلی جلد سستی ہوگی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میںاظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تعلیمی شعبے میں صوبوں کا اہم کردار ہے، وفاق کو صوبوں کے ساتھ مل کر تعلیمی میدان میں چیلنجز سے نمٹنا چاہیے، مزید بڑی کمپنیوں سے کیپیسٹی چارجز کے معاملے پر بات چل رہی ہے۔

وزیراعظم نے سرکاری پاور جنریشن کمپنیوں کو ڈالرز میں کیپیسٹی پیمنٹس ہونے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاپی آئی اے کی یورپ کےلئے پروازیں شروع ہونا کامیابی ہے،حکومت کے ایک وزیر کی تقریر کے تباہ کن نتائج ہوئے، شکر ہے جو بندشیں لگیں وہ ختم ہوئیں اور امید ہے جلد لندن کےلئے پروازوں کا آغاز ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا ضلع کرم میں حالات نارمل ہورہے ہیں، امن معاہدے کے بعد مورچے مسمار کیے جارہے ہیں، خوراک اور ادویات کی سپلائی بھی پہنچائی جارہی ہے، امید ہے تمام سٹیک ہولڈرز مل کر قیام امن یقینی بنائیں گے،فتنہ الخوارج کے خلاف دن رات کارروائیاں ہورہی ہیں ،امید ہے کارروائیوں کے نتیجے میں فتنہ الخوارج مکمل طور پر ختم ہوجائے گی۔