ایف بی آر کا ہزار سے زائد نئی گاڑیاں خریدنے کا منصوبہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایف بی آر نے ہزار سے زائد نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کمپنی کو لیٹر آف انٹینٹ لکھ دیا ،لاگت 6 ارب سے زائد ہو گی۔

خط کے مطابق نئی گاڑیوں کی خریداری 2 مراحل میں ہو گی ،ایف بی آر مکمل رقم ادا کرےگا، 1010 گاڑیوں کی خریداری کےلئے 3 ارب کی پیشگی ادائیگی کی جائے گی، 3 ارب 500 گاڑیوں کی مکمل ادائیگی کے طور پر تصور کیے جائیں گے،500 گاڑیوں کی پہلی کھیپ کی ترسیل کے بعد بقیہ ادائیگی کی جائے گی، 1010 گاڑیوں کی ڈلیوری جنوری سے مئی 2025 کے دوران ہوگی،ترجمان ایف بی آر نے کہا گاڑیوں کی خریداری ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کا حصہ ہے، گاڑیاں صرف فیلڈ افسروں کےلئے ہوں گی۔