ملتان:(بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلمانوں کاسب سے بڑا دشمن قراردےدیا۔
علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں اگر وہ مسلمان ہوجائیں گے تو سب کہیں گے بھائی ہے، قومیت کا نعرہ لگانے والے لوگ بھی خود کو لبرل کہتے ہیں،تعصب تنگ نظری کے سوا کچھ نہیں پھر خود کو آزاد بھی کہلواتے ہیں۔
امیر جے یوآئی نے کہاجے یو آئی کوزیر عتاب لایا جاتا ہے لوگوں کو لڑاتے کیوں نہیں ،علما کے بعد سیاست جن کے ہاتھ میں آئی خونریزی سے جان نہیں چھوٹی، سیاست نے نفرت، فتنہ و فساد، لڑائی کو جنم دیا،قوم کو جوڑنے اور انسانیت کی بات کرنی ہے مگر لوگوں نے اپنی دکانیں بنالیں،کسی بھی فرقے کو گالیاں دو ،سٹیج گرمادو بڑی خدمت کرلی طریقہ اکابر کا نہیں،فضل الرحمن نے کہا پارلیمنٹ میں تمام ممبران کو کہا مجھے کسی خاص فرقے کے حوالے سے اشارہ نہ کیا کرو ،پارلےمنٹ میں جو بات کروں گا تمام مکاتب فکر ،امت مسلمہ کی نمائندگی ہوگی۔
ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں، فضل الرحمن



















