فیصلہ موخر ہونا کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں: بیرسٹر گوہر

راولپنڈی: ( ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ موخر ہونا کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں۔


ا سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا بانی پی ٹی آئی القادر یونیورسٹی کے مالک نہیں بس ٹرسٹی ہیں۔

القادر کیس سیاسی طور پر بنایا گیا، بانی پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالنے کے لیے بشریٰ کا نام بھی القادر کیس میں شامل کیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کو کیسز کی پرواہ نہیں، فیصلہ سننے کے لیے عدالت آئے تھے، بانی پی ٹی آئی کو جیل سے کورٹ تک لانا جیل انتظامیہ کا کام تھا۔