راولپنڈی: ( ) عمران خان اور اہلیہ بشریٰ کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا گیا۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کیس پر سماعت کی، ملزمان کے وکلا تاخیر سے پہنچے جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق احتساب عدالت 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ 17 جنوری جمعہ کے روز سنائے گی۔
عمران ، بشریٰ کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ پھر مؤخر



















