راولپنڈی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)شمالی وزیرستان میں آپریشنز،فائرنگ کاتبادلہ،9خوارج ہلاک،4کو گرفتا ر کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائیاںدوسالی اور ایشا میں کی گئیں،شدید فائرنگ کے تبادلے میں9خوارج مارے گئے،4کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، مارے گئے خوارج عام شہریوں ،سکیورٹی فورسز پر حملوں و ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے،سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
دوسری جانب صدر،وزیراعظم،وزیرداخلہ نے کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہاعفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے،پوری قوم بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بہادر سکیورٹی فورسز سرمایہ افتخار،کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
شمالی وزیرستان میں آپریشنز،فائرنگ کاتبادلہ،9خوارج ہلاک،4گرفتا ر



















