سابق ڈپٹی کمشنر کرم کی حالت بہتر،ٹانگ میں لگی گولی نہ نکالی جاسکی

پشاور:(بیورورپورٹ)کرم میں ز خمی سابق ڈپٹی کمشنر کی حالت خطرے سے باہر ، الشفا ہسپتال اسلام آباد شفٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

زخمی سابق ڈپٹی کمشنر کے بیٹے سکندر محسود نے کہا والد کا سی ایم ایچ پشاور میں بہتر علاج معالجہ کیا گیا، اسلام آباد میں مزید سہولت ہوگی،والد کی حالت خطرے سے باہر ہے، مکمل خیال رکھنے پر حکومت ،پاک فوج کے مشکور ہیں۔

دوسری جانب سرکاری ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے جاوید محسود کے بائیں کندھے سے 2گولیاں نکال دیں، کندھے کے فریکچر کی سرجری ابھی نہیں کی گئی ،ٹانگ کی ہڈی جوڑ لی گئی تاہم گولی نہیں نکالی گئی۔