نئے مالی سال کابجٹ جون کے پہلے ہفتے پیش کیاجائےگا،شیڈول تیار

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نئے مالی سال کابجٹ جون کے پہلے ہفتے پیش کیاجائےگا،وزارت خزانہ نے شیڈول تیار کرلیا۔

بجٹ کال سرکلر کے مطابق بجٹ پیش کرنے سے قبل وفاقی کابینہ سے اہداف اور دستاویزات کی منظوری لی جائے گی، بجٹ سٹریٹجی حکمت عملی پیپر کی منظوری اپریل کے تیسرے ہفتے میں لی جائے گی،سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں ہوگا، قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے بلایا جائے گا، کابینہ کیلئے بجٹ تخمینے اور دستاویزات مئی تک تیار کر لی جائیں گی، فروری میں کرنٹ و ترقیاتی بجٹ پر نظرثانی کا تخمینہ پیش کیا جائے گا۔