ملک بھر میں پاسپورٹس ڈیلیوری کاونٹرز 24 گھنٹے فعال
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے ملک بھر میں پاسپورٹس ڈیلیوری کاونٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے کا اعلان کردیا۔
ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے تمام زونل ہیڈز کو جاری کیے گئے احکامات میں کہا گیا شہری ملک بھر کے 227 پاسپورٹ دفاتر میں کسی بھی وقت پاسپورٹ وصول کر سکتے ہیں۔
مصطفی جمال قاضی نے کہا فیصلہ شہریوں کو پاسپورٹس کا بروقت اجرا یقینی بنانے کےلئے کیا ،ملک بھر میں پاسپورٹ کا بیگ لاک مکمل طور پر ختم کر دیا ،شہری پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر کی صورت میں لازمی آگاہ کریں۔



















