5 افراد کے قتل میں سزا یافتہ ملزم 23 سال بعد بری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)5 افراد کے قتل میں سزا یافتہ ملزم 23 سال بعد بری ،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا۔

جسٹس ملک شہزاد احمد کی جانب سے تحریر کردہ فیصلے کے مطابق اسحاق نامی ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کیاگیا ،طے ہے کیس میں موجود ایک بھی شک ملزم کی بریت کیلئے کافی ہے ، ملزم کےخلاف چشم دید گواہوں کے بیانات پر شکوک و شبہات موجود ہیں۔

عدالت عظمیٰ نے سوال اٹھایاچشم دید گواہ رات کے پچھلے پہر مقتولین کے گھر پر کیسے موجود تھے؟،نامکمل ثبوت اور شک و شبہات پر دی گئی سزا کالعدم قرار دے کرملزم کو بری کیا جاتا ہے۔