4پاکستانی بینک خطے میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں شامل

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) 4پاکستانی بینک خطے میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں شامل،غیر ملکی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس نے رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ میں کہاگیا 4 پاکستانی بینک خطے کے بہترین کارکردگی دکھانے والے 10سرفہرست بینکوں میں شامل ہیں، پاکستانی بینکوں نے اے پی اے سی میں سب سے زیادہ سٹاک گروتھ دکھائی اورٹاپ 15 میں سے 6 پوزیشنز حاصل کیں۔

یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ نے مجموعی طور پر 159.7 فیصد حصص کا منافع ریکارڈ کیا اور خطے کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بینک سٹاکس کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر رہادیگر 3 پاکستانی بینکوں میں نیشنل بینک ،بینک الفلاح لمیٹڈ اور بینک آف پنجاب شامل ہیں۔