اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین قائمہ کمیٹی فاروق ستار نے کہاہے یوسف بننے میں وقت لگے گا، تب ہی مول لگے گا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین فاروق ستار کی زیر صدارت اجلاس میںسیکرٹری نجکاری کمیشن نے کہا ایچ بی ایف سی کے حتمی معاہدے پر اتفاق رائے ہو گیا اب نجکاری بورڈ اور کابینہ کمیٹی سے منظوری لی جائے گی،ہاو¿س بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والی پارٹی نے اہم شرائط پر اتفاق کر لیا،چیئرمین کمیٹی نے کہا ایچ بی ایف سی کی حتمی ٹرم اینڈ کنڈیشنز کو کمیٹی کےساتھ بھی شیئر کیا جائے۔
رکن کمیٹی خواجہ شیراز محمود نے استفسار کیا نجکاری میں صرف ایک ہی بولی دہندہ کیوں رہ جاتا ہے، کیا حکومت نجکاری کے معاملے میں سنجیدہ ہے یا صرف نمائشی کارکردگی دکھائی جا رہی ہے، پی آئی اے کی نجکاری میں جگ ہنسائی کے بعد اب ایچ بی ایف سی کےلئے ایک ہی بولی دہندہ ہے۔
سیکرٹری نجکاری کمیشن نے کہاایچ بی ایف سی کی نجکاری میں شرکت کےلئے شرائط سخت تھیں، آخر تک 2بولی دہندہ رہ گئے ،ایک سٹیٹ بینک کی شرائط پوری نہ کر سکا،رکن کمیٹی سحر کامران نے پوچھا پی آئی اے کی نجکاری پر کتنے اخراجات آئے؟ ذمے دار کون ہے؟ نجکاری کمیشن کی اپنی ذمے داری کیا ہے، خواجہ شیراز محمود نے پوچھا نجکاری کے طریقہ کار میں کوئی خامی تھی جس کے باعث نہیں ہو پا رہی؟،چیئرمین کمیٹی فاروق ستار نے کہا ”یوسف بننے میں وقت لگے گا، تب ہی مول لگے گا“،پی آئی اے کے مالیاتی مشیر ارنسٹ اینڈ ینگ کی کارکردگی کیسی رہی ،دیکھنا ضروری ہے۔
یوسف بننے میں وقت درکار، تب ہی مول لگے گا،فاروق ستار



















