کراچی (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف ایک روز کے دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ فیصل بیس پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
ترجمان وزیراعظم ہاو¿س کے مطابق شہباز شریف کراچی پورٹ ٹرسٹ پر قائم ساو¿تھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کا دورہ اور ایف بی آر کی کسٹمز کلیئرنس کے خود کار نظام فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے۔
ترجمان کے مطابق اس نظام کا مقصد کسٹمز کلیئرنس میں شفافیت اور کلیئرنس کے دورانئے میں کمی لانا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے گزشتہ دورہ کراچی میں اس خود کار نظام کی تنصیب کی ہدایات دی تھیں۔
وزیراعظم شہباز شریف پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ بھی کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے



















