گوجرانوالہ میں بیٹیوں نے باپ کو زندہ جلادیا،دونوں گرفتار

گوجرانوالہ:(بیورورپورٹ)بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر زندہ جلادیا،افسوسناک واقعہ تھانہ سول لائنز کے علاقے مغل چوک میں پیش آیا،متاثرہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا ،مقدمہ درج کرکے مقتول کی دونوں بیٹیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول علی اکبر نے 3 شادیاں کر رکھی تھیں ،10 بچے ہیں، پہلی بیوی وفات پاچکی ،مقتول 2 بیویوں اور بچوں کےساتھ کرائے کے مکان میں رہتا تھا،دونوں بیٹیوں کی عمریں 16 اور 12 سال ہیں، مقدمے میں بیویوں کو بھی نامزد کردیا گیا،گرفتار بہنوں نے بیان میں کہا والد سورہا تھا ،رسیوں سے باندھا اور موٹر سائیکل سے پٹرول نکال کرآگ لگادی۔