متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر رول اوو رکردئیے،وزیراعظم
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر رول اوو رکردئیے جو معیشت کےلئے خوش آئند ہے ، بجلی کی قیمت کم کرنے کے 2، 3 آپشنز ہیں، رواں ہفتے ایک اور میٹنگ کرکے آپشنز کو آگے لےکر بڑھیں گے، آئی ایم ایف کے پاس بھی جانا پڑے گا
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا حال ہی میں رحیم یار خان میں متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان سے ملاقات انتہائی مفید رہی،متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی جانب سے 2 ارب امریکی ڈالرز کی ادائیگی جو رواںسال جنوری میں واجب الادا تھی کو مو¿خر کرنے کا فیصلہ کیا ،سرمایہ کاری کی درخواست پر یو اے ای کے صدر نے بھرپور تعاون کایقین دلاتے ہوئے دونوں ممالک کے برادرانہ تاریخی تعلقات کو انتہائی اہم قرار دیا۔
شہباز شریف نے کہا جب تک بجلی کی قیمت کم نہیں ہوگی ترقی نہیں کرسکتے، قیمت کم کرنے کے 2، 3 آپشنز ہیں، رواں ہفتے ایک اور میٹنگ کرکے آپشنز کو آگے لے کر بڑھیں گے، آئی ایم ایف کے پاس بھی جانا پڑے گا،ملکی ترقی و خوشحالی کےلئے سمیڈا ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے،15جنوری کو ایک اور میٹنگ کریں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے گزارش ہے سرمایہ کاری پر معاملات کو آگے لے کر جائیں۔
وزیراعظم نے کہامعاشی سفارتکاری کی کوششوں کے ثمرات آ رہے ہیں، معیشت مستحکم،ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے،لوئر کرم میں امن معاہدے کے بعد ڈپٹی کمشنر پر حملہ افسوس ناک ہے، حملہ کر کے امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی، ڈپٹی کمشنر کا علاج جاری ہے، تمام زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں، پوری قوم شہدا کی عظیم قربانیوں کی معترف ہے،شہبازشریف نے کہاانسانی سمگلنگ کامکروہ دھندا ختم کرنے کیلئے وزیرداخلہ کی ٹیم اور ذیلی ادارے کام کر رہے ہیں۔
دریں اثنا وفاقی کابینہ نے ریونیو ڈویژن کی سفارش پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے انفراسٹرکچر کو پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016 کے تحت کریٹیکل انفراسٹرکچر قرار دینے سمیت اہم فیصلوں کی منظوری دےدی، اقدام کا مقصد فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے انتہائی حساس ڈیٹا کو سائبر حملوں ،ہیکنگ اور کسی بھی غیرقانونی مداخلت سے بچانا ہے،ایف بی آر کا حساس ڈیٹا مزید محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی تمام متعلقہ وزارتوں کی رپورٹس کو بریفنگ کا حصہ بنا کر جامع رپورٹ پیش کی جائے،درآمدات و برآمدات میں کسی بھی قسم کی تخصیص کے بغیر پبلک سیکٹر کی تمام درآمدات و برآمدات کا 60 فیصد حصہ گوادر بندرگاہ سے کیا جائے۔
دریں اثناوزیراعظم نے بار بار ہدایت کے باوجود وفاقی حکومت میں ای آفس پر عملدرآمد نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارتوں کے مابین خط و کتابت کےلئے ای آفس کے استعمال کو لازمی قرار دے دیا،وزیراعظم آفس نے ای آفس کے نفاذ پر تمام وزارتوں، ڈویژنز کو ایک بار پھر مراسلہ ارسال کردیا۔
ای آفس کے استعمال پر زور دینے کےلئے مراسلے میں سخت ہدایات جاری کی گئی،کہا گیا تمام وزارتوں کے مابین خط و کتابت کو خصوصی طور پر ای آفس کے ذریعے یقینی بنایا جائے،فزیکل کمیونی کیشن کو مستر د کرکے ای آفس کے ذریعے خط و کتابت کو دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی،مزید برآںوزیراعظم شہباز شریف آج دورہ کراچی میںپاکستان سٹاک ایکسچینج جائیں گے، ،اہم شخصیات سے ملاقاتیں ،ساﺅتھ ایشیا پورٹ ٹرمینل پر فیس لیس سسٹم کا معائنہ کریں گے۔



















