مریدکے، نارنگ منڈی (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کامعیشت کی بحالی کا اعتراف شیطان کے منہ سے سچ نکلنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدترین مخالفین کے منہ سے معاشی بہتری کا اعتراف ہمارے بیانئے کی سچائی کا اہم ثبوت ہے اور ہم ملک کو دیوالیہ پن سے نکال کر استحکام کی طرف لے جا چکے ہیں۔ اپنے قریبی ساتھی سابق کونسلر رمضان بھولا، چودھری امام علی بھلہ کے والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد سابق چیئرمین بلدیہ رانا ماجد نواز، صوبائی ٹکٹ ہولڈر چودھری ارشد ورک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بشریٰ کا پی ٹی آئی کی سیاست سے نہیں صرف مالی معاملات سے تعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی این آر او کیلئے کبھی بھیک مانگتی اور کبھی پاوں پکڑتی ہے،یہ لوگ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں اسلئے کامیابی کا امکان کم ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی دہشت گردوں کا یہ ٹولہ دہشت گردی چھوڑ کر پاکستان کی بہتری کی طرف آئے تاکہ ان کے ساتھ سیاسی اور اور جمہوری سلوک کیا جاسکے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ 9 مئی صرف سیاسی دہشت گردی نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر بغاوت تھی۔انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت کے اداروں اور وفاق پر حملہ کے ذمہ داران ہر صورت سزا کے مستحق ہیں جن کے ملزمان کے خلاف جلد فیصلے ملکی بقا کیلئے ضروری ہیں۔رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے اپنے پہلے دور میں ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور اب استحکام کے بعد ترقی کی طرف لیجا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ2030 تک گروتھ ریٹ 6 فیصد اور ایکسپورٹ 60 ارب ڈالر تک لیجانا ہمارا ٹارگٹ ہے۔وزیر صنعت و پیداوار کا مزید کہنا تھا کہ چھوٹے اور درمیانے کاروبار ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جس کی ترقی کیلئے دو ماہ تک انقلابی پروگرام لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی نگرانی اور خصوصی ہدایات کی روشنی میں سمیڈا کیلئے بہت بڑا اور آسان پروگرام لا رہے ہیں جس میں قرضوں کا انتہائی آسان سطح پر لاتے ہوئے صرف دو صفحات کے فارم تک محدود کیا جائیگا۔دریں اثناءوفاقی وزیر صنعت رانا تنویر حسین نے پیر سید زاہد شاہ گیلانی اور چوہدری ارشد ورک کے ہمراہ سٹی پریس کلب تحصیل مریدکے کے نومنتخب صدر رانا جعفر سیکرٹری جنرل بابر ہاشمی سینئرنائب صدر میاں ناصر چیئرمین ہارون شیخ اور دیگرز عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں گفتگو کرتے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے کسی ایگزیکٹو آرڈر کی گنجائش نہیں۔ مارشل لاءدور میں ایگزیکٹو آرڈر کی گنجائش ہوتی ہے یہ جمہوری دور ہے بانی پی ٹی آئی کے کیس عدالتوں میں ہیں وہیں سے جزاسزا کی توقع رکھیں انہوں نے کہا امریکہ سمیت کسی ملک کی طرف سے ہمیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے نہیں کہا گیا پی ٹی آئی کی لابی ہے جو غیر ملکی اراکین پارلیمنٹ کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے استعمال کررہے ہیں پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے اس پر کسی ملک کا پریشر نہیں اور نہ ہی ہم کسی کے پریشر کو لیں گے انہوں نے کہا مزاکرات کی پیش رفت رکنا پی ٹی آئی کی طرف سے تحریری مطالبات نہ دینا ہے ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں بانی پی ٹی آئی کی نیت ٹھیک نہیں کبھی اسٹیبلشمنٹ اور کبھی کسی سے بات کرنے کو کہتا ہے اس نے ہمیشہ پاکستان اور عوام مخالف سیاست کی ہے وہ سمجھتے ہیں 2014میں اگر بانی پی ٹی آئی کی منفی سرگرمیوں کو روکا جاتاسانحہ نو مئی ہوتا نہ 26نومبر ان کاکہنا تھا وہ سمجھتے ہیں پیپلز پارٹی ہماری اتحادی نہیں بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنانے کی خواہش پیپلز پارٹی سمیت ہر پارٹی کا حق ہے کیونکہ ہر پارٹی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا سربراہ وزیر اعظم بنے انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی سیاست پاکستان اور عوام کی خوشحالی کی سیاست ہے سولہ مہینے کی حکومت میں میاں شہباز شریف کا ٹارگٹ تھا پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانا اب اڑان پاکستان ویژن کے مطابق پاکستان کو انشاءاللہ دنیا کی بڑی 24اکانومی میں لاکھڑا کریں گے جبکہ 2030 تک جی ڈی پی 6فیصد اور ایکسپورٹ 60ارب ڈالر تک لے جائیں گے انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی جب بھی حکومت آئی لوکل باڈی الیکشن کروائے اب بھی قانون سازی کے بعد انتخابات کروادیں گے۔
مخالفین کے منہ سے معاشی بہتری کا اعتراف بیانئے کی سچائی ہے :رانا تنویر



















