لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے نفرت کی گولیوں کو ختم کرنا ہوگا، ملک کو سیاسی نہیں ،معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا جمہوریت یہ نہیں کہ نفرتیں پیدا کریں ملک تب ترقی کرتا ہے جب مثبت قوت ابھرتی ہے، ہم آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے صورتحال کو بہتر کرنے کےلئے خلوص نیت سے کام کریں گے، دوسرا فریق ڈائیلاگ کرے گا تو اچھے نتائج نکل سکتے ہیں، ملک کو دہشت گردی جنگ کا سامنا ہے ، گزشتہ حکومت دہشت گردی ملک میں داخل کر گئی ، ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا دہشت گردی پر زیرو ٹالرنس ہوگا ، دہشت گردی سے ایسے نمٹیں گے جیسے2017-2013 میں نمٹے تھے، دہشت گردی کو شکست دیں گے اگر ملک میں کہیں سے مداخلت ہوگی تو فوج بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا قربانیوں اور جدوجہد سے امن کو واپس لے آئیں گے، ماضی میں مجھے انتہا پسندی کا نشانہ بنایا گیا، نفرت کی گولیوں کو ختم کرنا ہوگا، نفرت کی گولی انتہا پسندی کو فروغ دیتی ہے،وفاقی وزیر نے کہا سیاسی نظریات اور کلچر مختلف تو ہوسکتا ہے لیکن بطور پاکستانی برابری کی بنیاد پر ایک دوسرے کو عزت دینی ہے، قوم بن کر سوچ کو یکجا کرنا ہوگا ، نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہے ، 2047میں بھارت و پاکستان آزادی کا 100سال کا جشن منائیں گے تو اس وقت ہمارے لئے بڑا سوال ہوگا کہ نوجوان نسل سرخرو یا فخر کرے گی؟، ہم 3 بار پاکستان کی اڑان کو کریش کرچکے ہیں، پاکستان چوتھی بار اڑان بھرنے کو تیار ہے اب اس اڑان کی حفاظت کرنی ہے ، اگر اس ریس کو جیتنا ہے تو سیلف امیج بہتر کرنا ہو گا، جب تک سیلف امیج درست نہیں ہو گا کوئی قوم نہیں جیت سکتی۔
ملک کو سیاسی نہیں ،معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے :احسن اقبال



















