سرگودھا :(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جامعہ قاسم العلوم سرگودھا میں تقریب تکمیل ختم بخاری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک میں قرآن وسنت کا نظام نافذ ہونے سے ہی تمام مسائل حل ہوں گے، جب تک نظام نافذ نہیں ہو گا تحریک پاکستان سے تکمیل پاکستان کے مقاصد ادھورے رہیں گے، ملک میں اسلامی نظام نافذ ہوتا تو یہ کبھی دولخت نہ ہوتا
سراج الحق نے کہااصل مسئلہ ہے ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی نہیں، مراعات یافتہ اور اثرروسوخ رکھنے والے طبقات اپنے آپ کو آئین سے بالاتر سمجھتے ہیں،کرپشن روبروز بڑھ رہی ہے، عوام بنیادی ضروریات کو ترس رہے ہیں،ملک میں دس کروڑ سے زیادہ لوگ خطہ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، حکومت کے معیشت میں بہتری کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں۔
قرآن وسنت کا نظام نافذ ہونے سے ہی تمام مسائل حل ہوں گے:سراج الحق



















