اسلام آباد،موان:(بیورورپورٹ)جنوبی کوریا میں مسافر طیارے کو حادثہ،179افراد ہلاک،2کو بچا لیاگیا،طیارہ بنکاک سے موان پہنچا تولینڈنگ گیئر میں خرابی کے سبب رن وے سے اتر کر باڑ سے جا ٹکرایا ،175 مسافر اور عملے کے 6 اراکین سوار تھے،ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔
ایوی ایشن حکام ،ماہرین نے وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دیں، ابتدائی رپورٹ میں لینڈنگ گیئر کی خرابی کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا گیا۔
ایئرپورٹ انتظامیہ نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور کہا ایمرجنسی عملے نے بروقت آگ پر قابو پا یا ،زخمیوں کی فوری مدد کی گئی،تحقیقات مکمل ہونے پر مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی، مسافروں میں تھائی لینڈ کے 2 شہری بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب صدرمملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ ہے، غم کی گھڑی میں جنوبی کوریا کے عوام،حکومت کےساتھ ہیں۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















