سکھر: (بیورورپورٹ) صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے انسانیت کی خدمت ہی اصل قیادت ہے،سکھر میں عالمی معیار کا ہسپتال بنانے پر ڈاکٹر عاصم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ڈاکٹر ضیاالدین ہسپتال یونیورسٹی کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف زداری نے کہا ڈاکٹر عاصم نے سستی قیمت میں زمین دی،خاندان کی صحت کے شعبے میں شاندار خدمات ہیں، یونیورسٹی بنانے کا خرچہ سندھ حکومت ادا کرے گی،سکھر کی خدمت ایسے کریں گے جیسے باقی شہروں کی کرتے رہے ہیں، روہڑی کینال کو پختہ کیا جارہا ہے، سالانہ بنیادوں پر 15 ارب خرچ ہوں گے ۔
انسانیت کی خدمت ہی اصل قیادت ہے:صدر مملکت



















