فرینکفرٹ:(نمائندہ خصوصی)جرمن پارلیمنٹ تحلیل ،صدر نے 23فروری کو نئے انتخابات کااعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن صدر فرینک والٹر شٹائن مائیر نے چانسلر اولاف شولز کی مخلوط حکومت کے خاتمے کے بعد نئے عام انتخابات کرانے کےلئے پارلیمنٹ تحلیل کردی۔
پارلیمان کی تحلیل کے بعد جرمنی میں نئے عام انتخابات 23 فروری کو ہوں گے،جرمن صدر شٹائن مائیر نے کہا موجودہ حالات میں ملک کو مستحکم وپارلیمان میں اکثریت کی حامل حکومت چاہیے۔
جرمن صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کردی ،23فروری کو انتخابات کااعلان



















