قومی سلامتی کے امور پر قوم کو متحد ہونا ہو گا:حافظ نعیم الرحمن

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق صدر آزاد کشمیر اور امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر سردار مسعود احمد خان نے اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاکستان کو درپیش خارجہ امور کے چیلنجز، پاک امریکہ اور پاک بھارت تعلقات، کشمیر، افغانستان اور پاکستان کی داخلی صورت حال زیربحث آئی۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا قومی سلامتی کے امور پر پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے، افغانستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات پر ہمیں تشویش ہے، مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے،دونوں رہنماوں کی ملاقات میں قومی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی بھی موجود تھے۔